ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی کراؤن پرنس نے ایرانی سپریم لیڈر کو’مشرق وسطیٰ کا نیا ہٹلر‘ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے یورپ سے سیکھا ہے کہ جارح شخص کے مطالبات کو تسلیم کرتے جانا مناسب نہیں، عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایک انٹرویومیں کہاکہ ایران اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے انٹرویو میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای
کو ’مشرق وسطیٰ کا ہٹلر‘ قرار دے دیا ہے۔اس انٹرویو میں محمد بن سلمان نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی سربراہی میں ایران خطے میں اپنا اثرروسوخ بڑھانے کی کوشش میں ہے اور اسے روکنے کی کوشش کی جانا چاہیے۔محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ انہوں نے یورپ سے سیکھا ہے کہ جارح شخص کے مطالبات کو تسلیم کرتے جانا مناسب نہیں ہے۔ اسی تناظر میں انہوں نے کہا کہ وہ ایران میں ایک ’نیا ہٹلر‘ نہیں چاہتے جو مشرق وسطیٰ میں تباہی پھیلا دے۔