اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی ولی عہد غیر ذمہ داری سے کام لے رہے ہیں جس سے امریکی مفادات خطرے میں پڑ سکتے ہیں، الجزیرہ ٹی وی کی نیویارک ٹائمز کے حوالے سے رپورٹ میں امریکی حکام کی تشویش سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی الجزیرہ نے نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حوالے سے امریکی تشویش کا ذکر کیا ہے ۔ امریکی حکام
کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان غیر ذمہ داری سے کام لے رہے ہیں جس سے امریکی مفادات کو خطرہ ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنے اقدامات کے نتائج کی سنگینی کا اندازہ نہیں ہے۔ نیویارک ٹائمز نے نام لئے بغیر امریکی دفتر خارجہ کے افسر سے حوالے سے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کے 4نومبر کے اقدامات کی وجہ سے امریکی انتظامیہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔
سعودی ولی عہد نے امریکہ کو پریشانی میں مبتلا کر دیا امریکی حکومت کا انتہائی تشویشناک اعلان
18
نومبر 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں