اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوموار کے روز سعودی عرب بھر میں نماز استسقاء پڑھنے کی ہدایت، شاہ سلمان نے فرمان جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے ایوان شاہی سے جاری ہونے والے شاہ سلمان کے فرمان میں تمام مسلمان ملکی اور غیر ملکی باشندوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سنت رسولﷺ پر عمل کرتے ہوئے سوموار کے روز نماز استسقاء ادا کریں۔ ام القری کیلنڈر کے مطابق بروز سوموار 17صفر المظفر کو نماز استسقا ادا کی جائے گی۔