آب زم زم کے کنویں کی دوبارہ تعمیر کا فیصلہ آخری تعمیر حضورؐ کے دور میں ہوئی تھی‘ایمان افروز مناظر

29  اکتوبر‬‮  2017

مکہ المعظمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز السعود نے آبِ زم زم کے کنویں کی تعمیرِ نو کا حکم دے دیا ‘ یہ سلسلہ رمضان تک جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان نے آبِ زم زم کے ک مقدس کنویں کی سات ماہ طویل تعمیرِ نو شروع کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔سعودی ٹیلی ویژن’الاخباریہ ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں خانہ کعبہ کے معاملات سے متعلقہ شعبے کے جنرل

چیئر مین کا کہنا ہے کہ اس طویل منصوبےمیں آٹھ میٹر گہرے اور 120 میٹر لمبے پانچ کراس اوور تعمیر کیے جائے گے۔بتایا جارہاہے کہ آبِ زم زم کے کنویں کے گرد موجود بجری کو تبدیل کرکے اعلیٰ درجے کی بجری بھری جائے گی‘ تاکہ زیر زمین پانی مزید چھن کر باہر آئے۔آبِ زم زم کی تعمیر کا یہ سلسلہ سات مہینے تک جاری رہے گا اور آنے والے رمضان کے مہینے تک اختتام پذیر ہوگا۔یاد رہے کہ مسجدِ حرام میں کعبہ کےجنوب مشرق میں تقریباً 21 میٹر کےفاصلےپر تہ خانےمیں آب زمزم کا کنواں ہےجو حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت ہاجرہ علیہ السلام کےشیر خوار بیٹےحضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیاس بجھانےکے واسطےاللہ تعالٰیٰ نےتقریباً 4 ہزار سال قبل ایک معجزےکی صورت میں مکہ مکرمہ کےبےآب و گیاہ ریگستان میں جاری کیاتھا،وقت کےساتھ یہ کنواں سوکھ گیا تھا۔نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کےدادا حضرت عبدالمطلب نےاشارۂ خداوندی سےاسے تلاش کر کےدوبارہ کھدوایا جوآج تک جاری و ساری ہے۔ آب زمزم کا سب سےبڑا دہانہ حجر اسود کےپاس ہےجبکہ اذان کی جگہ کےعلاوہ صفا و مروہ کےمختلف مقامات سےبھی نکلتا ہے۔سنہ1953ءتک تمام کنوؤں سےپانی ڈول کےذریعےنکالاجاتا تھا مگر اب اس میں سے پانی نکالنےکے لیے جدید سسٹم نصب کردیا گیا ہے اور مسجد ِحرام کےاندر اور باہر مختلف مقامات پر آب زمزم کی سبیلیں لگادی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…