اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک سال رہیں اور شہریت حاصل کریں، جاپان نے غیر ملکیوں کیلئے لاٹری لگا دی، عملدرآمد اگلے ماہ سے شروع کر دیا جائے گا۔ جاپانی میڈیا کے مطابق جاپانی حکومت نے نئے امیگریشن قوانین کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت اب جو غیر ملکی ایک سال تک مستقل جاپان میں سکونت اختیار کرے گا اسے مستقل سکونت اختیار کرنے کی اجازت دیدی جائے گی۔ جاپان کی وزارت انصاف کی جانب سے نئےامیگریشن قوانین کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق
آئندہ ماہ سےہو گا۔ ایک سال تک جاپان میں رہنے والے مستقل سکونت اختیار کرنے کے حقدار ہونگے۔ اس سے قبل جاپان میں کوئی بھی غیر ملکی 10سال رہائش رکھنے کے بعد ہی مستقل سکونت کا حقدار قرار پاتا تھا۔ ایڈوانس ٹیچنگ ریسرچر ، ایڈوانس ٹیکنیکل اور ایڈوانس بزنس مینجمنٹ کے میدان میں خدمات سر انجام دینے والے افراد اس سے قبل پانچ سال کے بعد ہی مستقل سکونت حاصل کر سکتے تھے مگر نئے قوانین کے تحت اب یہ عرصہ 5سال سے کم کر کے 3سال کر دیا گیا ہے۔