منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ہمیں سی پیک قبول نہیں جب تک پاکستان بھارت اور افغانستان کے یہ مطالبات نہیں مانتا، افغان صدر کے حیران کن مطالبات 

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس وقت تک پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کا حصہ نہیں بنے گا جب تک پاکستان انہیں بھارت کی سرحدوں، واہگہ اور اٹاری تک رسائی نہیں دے گا۔ نئی دہلی میں ویویکانندا انٹرنیشنل فانڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہا کہ اگر سی پیک کے ذریعے بھارت تک رسائی نہیں دی گئی تو کابل پاکستان کی وسطی ایشیا تک رسائی کو روک دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو لاجسٹکس سمیت دیگر بنیادی معلومات فراہم کردی گئی ہیں اب پاکستان نے فیصلہ کرنا ہے اور ہمارا رد عمل پاکستان کے فیصلے پر انحصار کرتا ہے۔ اشرف غنی نے امریکا کی نئی افغان پالیسی میں بھارت کے کردار پر بات چیت کو خوش آئند کہا۔ اشرف غنی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی ایشیا سے متعلق حکمت عملی کو خطے کیلئے گیم چینجر قرار دیا جیسا کہ وہ خطے میں مختلف کثیرالجہتی حالت پر مبنی نقطہ نظر کی تجویر دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…