’’دبئی میں نماز کیلئے یہ کام نہیں کیا جا سکتا‘‘ دبئی حکومت نے بڑی پابندی عائد کر دی

24  اکتوبر‬‮  2017

دبئی (این این آئی) دبئی میں گاڑی سڑک پر کھڑی کرکے نماز اداکرنے والے پر 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ڈائریکٹر ٹریفک پولیس بریگیڈیئر سیف موحائر المزروئی کے مطابق دبئی میں کسی بھی سڑک پر گاڑی پارک کرکے نماز کی ادائیگی پر پابندی لگادی گئی ٗاور خلاف ورزی کرنے پر 500 درہم (ساڑھے 14 ہزار روپے) مالی جرمانہ عائد کیا جائیگا ٗ دبئی پولیس کی جانب سے یہ اقدام ہفتے کو شیخ محمد بن زید روڈ پر پیش

آنے والے حادثے کے ایک روز بعد کیا گیا ٗ ہفتے کے روز ایک کار سوار اپنی گاڑی پارک کرکے سڑک کنارے نماز اداکررہا تھا کہ اس دوران مزید افراد بھی نماز پڑھنے رک گئے۔ ادائیگی نماز کے دوران وہاں سے گزرنے والی ایک تیز رفتار گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا اور گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر نمازیوں پر چڑھ گئی۔اس خوفناک حادثے میں 2افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید 6شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق سڑک کنارے نماز ادا کرنے والوں کو 15منٹ قبل ہی وہاں سے گزرنے والی پولیس موبائل نے مسجد میں نماز ادا کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم انہوں نے پولیس کی بات کو نظر انداز کیا جو خونی حادثے کا سبب بنا۔ڈائریکٹر ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کو پیش آنے والا خوفناک حادثہ ان ڈرائیورز کے لیے واضح پیغام ہے جوسڑک کنارے نماز ادا کرتے ہیں۔ان ڈرائیورز کو سمجھ لیناچاہیے کہ روڈسائیڈ نماز ادا کرنا کس قطر خوفناک اور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دبئی شہر میں تقریباً ہر علاقے میں ہی مساجد قائم ہیں جہاں اطمینان سے نماز ادا کی جاسکتی ہیں تاہم سپرہائی ویز پر پیٹرول پمپ ادائیگی نماز کے لیے ایک محفوظ مقام ہے۔پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنا ٹریفک حادثات کی وجہ بن رہا ہے جب کہ ہائی وے پر حادثات ہونے کے خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں۔ پولیس کے لیے

یہ کسی طور بھی قابل قبول نہیں کہ ڈرائیور گاڑی کو سڑک کنارے پارک کرکے نماز ادا کرے خصوصاً ہائی ویز پر ایسا عمل قطعی طور پر قابل قبول نہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…