راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل نکولس پیٹرک نے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد سے ملاقات کی جس میں انھیںآپریشن ردالفساد ،بارڈرمنیجمنٹ اور متاثرین کی واپسی پر بریفنگ دی گئی ،انہوں نے خیبرایجنسی میں اگلے مورچوں کا دورہ بھی کیا ۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل نکولس پیٹرک نے کور
ہیڈکوآرٹرز پشاور کا دورہ کیا۔انہوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اورکور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد سے ملاقات کی ۔ان کو آپریشن ردالفساد ،بارڈرمنیجمنٹ اور متاثرین کی واپسی اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں پاک فو ج کی جانب سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ،انہوں نے خیبرایجنسی میں اگلے مورچوں کا دورہ بھی کیا ۔جنرل نکولس کو آپریشن خیبر 4کی کامیابیوں اور سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔انہوں نے تاریخی درہ خیبر کا دورہ بھی کیا۔