ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

اگر آپ دبئی میں ہیں یا دبئی جانے کا پلان ہے تو ان 10 چیزوں سے پرہیز کریں

datetime 26  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں سرکاری حکام نے ایک برطانوی شہری کو مبینہ طور پر ان کے ’جارحانہ برتاؤ‘ کی وجہ سے گرفتار کیا ہے۔اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ برطانوی شہری جمیل احمد مقدم نے اپنے ڈرائیور کو سڑک پر انگلی دکھائی تھی۔اگر وہ قصوروار پائے گئے تو انھیں جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔اگر جمیل مقدم دبئی کے قوانین سے ذرا بھی واقف ہوتے تو اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ اس صورت حال سے بچ بھی سکتے تھے۔دبئی میں گستاخانہ قسم کی حرکت یا معیوب اشارے بھی جیل جانے کا سبب بن سکتے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں اس طرح کی کچھ پابندیاں ہیں، خاص طور پر اگر آپ دبئی میں ہیں تو مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

1۔ بھدے اور معیوب اشارے یا برتاؤ ہرگز نہ کریں۔

2۔ غیر شادی شدہ مرد اور خواتین کسی بھی ہوٹل کے کمرے میں ایک ساتھ نہیں رک سکتے۔

3۔ شادی کے بغیر جنسی تعلقات قائم کرنا قطعی طور پر ممنوع ہے۔

4۔ عوامی مقامات پر بوس و کنار کی اجازت ہرگز نہیں ہے۔

5۔ مرد خواتین کا لباس نہیں پہن سکتے اور نہ ہی وہ عورتوں کی طرح دکھائی دے سکتے ہیں۔ بدن سے چپکے یا ٹائٹ لباس اختیار کرنے پر بھی پابندی ہے۔

6۔ سوشل میڈيا پر غیر شائستہ زبان یا پوسٹ سے گریز کریں۔

7۔ ہم جنس پرستی سے بچیں۔

8۔ سڑک یا عوامی مقامات پر شراب پینے کی قطعی اجازت نہیں ہے۔

9۔ ماہ صیام میں دن کے اوقات میں عوامی مقامات، خاص طور پر روزہ دار کے سامنے، کھانے پینے یا پھر تمباکو نوشی سے گریز کریں۔

10۔ بغیر اجازت کسی بھی خاتون کی تصویر کھینچنا سخت منع ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…