اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں کیش پے منٹ کے ذریعے خرید و فروخت کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے، تاہم جدید ٹیکنالوجی اس پر آہستہ آہستہ اثر انداز ہو رہی ہے، کریڈٹ کارڈ، بینک ڈیبٹ کارڈ وغیرہ اس کی ایک شکل ہیں مگر آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ چین میں موبائل فون کے ذریعے پے منٹ کا رجحان اس قدر تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے کہ ملک کی 84فیص آبادی نے کیش جیب میں رکھنا ہی چھوڑ دیا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق موبائل ادائیگی سمیت نقد
کے بغیر ادائیگی کے طریقے چینی عوام کی زندگی میں بڑے پیمانے پر استعمال کئے گئے ہیں . وی چیٹ پے منٹ ٹیم نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق چالیس فی صد افراد روزمرہ زندگی میں ایک سو سے کم چینی یوآن کیش ساتھ لاتے ہیں اور چوراسی فی صد افراد نے کہا کہ وہ کیش کے بغیر باہر جاتے ہیں .رپورٹ میں کہا گیا کہ چینی تیکنیکی کمپنیوں نے چین میں ایک مکمل نظام قائم کیا ہے . چینی تیکنیکی کمپنیاں بھی دنیا کی مالیاتی ٹیکنالوجی کے لیے اپنی خدمات سر انجام دیں گی ۔