جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ سے اشرف غنی کی ملاقات، پاکستان کودھمکیاں،انتہائی اقدام کا اعلان کردیاگیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)افغان کے صدر اشرف غنی نے ایک مرتبہ پھر ہرزہ سرائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لیے پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم ہونا انتہائی ضروری ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ یہ بات انہوں

نے اقوامی متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سائیڈ لائن ملاقات سے قبل کہی۔ملاقات کے بعد میڈیا کے سامنے ڈونلڈ ٹرمپ اور اشرف غنی دونوں نے پاکستان کا نام نہیں لیا۔تاہم افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں طویل امریکی جنگ اور شدت پسندی کے بڑھتے ہوئے خطرے کو ختم کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ماہ اعلان کردہ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے۔اشرف غنی نے کہا کہ دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔اشرف غنی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان کو اس بار واضح پیغام مل گیا ہوگا کہ اب معاملات پہلے کی طرح نہیں چل سکتے، جبکہ یہ ان کے نہ کسی کے مفاد میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا سے اس طرح پہلے کبھی مذاکرات نہیں کیے اور امید ہے کہ وہ دانشمندانہ قدم اٹھاتے ہوئے مشترکہ قومی مفادات کو ترجیح دے گا،افغان صدر سے ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے

طالبان اور دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے افغانستان کے اقدامات کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ افغان ۔ امریکی فورسز نے مشترکہ طور پر طالبان کے خلاف بڑی اور موثر کامیابی حاصل کی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…