جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ترکی روس سے دفاعی سمجھوتے کے باوجود اپنے سکیورٹی اقدامات کرے گا،طیب اردگان

datetime 14  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی )ترک صدر رجب طیب اردگان نے روس سے ایس- 400 فضائی دفاعی نظام کی خریداری کے لیے سمجھوتے سے متعلق مغربی ممالک کی تشویش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے لیے سکیورٹی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے گزشتہ روزایک بیان میں کہا کہ وہ روس سے ایس- 400 فضائی دفاعی نظام خرید کرنے کے لیے ہمارے سمجھوتے پر مشوش ہورہے

ہیں۔ہمیں کیا آپ کا انتظار کرنا چاہیے تھا۔ہم سکیورٹی کے محاذ پر اقدامات کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔مغربی ممالک نے ترکی کے روس کے ساتھ اس دفاعی سمجھوتے پر اس بنا پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ یہ معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے سسٹم سے مطابقت نہیں رکھتا ہے جبکہ ترکی کا کہنا ہے کہ اس کے نیٹو اتحادیوں نے مالی طور پر کوئی موثر متبادل میزائل دفاعی نظام پیش نہیں کیا تھا۔صدر اردگان نے جولائی میں بتایا تھا کہ اس ڈیل پر د ستخط کردیے گئے ہیں۔البتہ بعض مالی امور کی بنا پر اس پر مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ترک میڈیا نے اسی ہفتے صدر ایردوآن کے بیان کے حوالے سے یہ اطلاع دی تھی کہ وہ اور روسی صدر ولادی میر پوتین اس سمجھوتے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پرعزم ہیں اور اس پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔ترکی نے روس سے میزائل دفاعی نظام کا خریداری کا فیصلہ اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مختلف امور پر کھٹ پٹ کے بعد کیا ہے۔اس کے بالخصوص امریکا اور جرمنی کے ساتھ مختلف امور پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ترکی امریکا کی جانب سے شام سے تعلق رکھنے والے کرد جنگجوں کے لیے فراخدلانہ امداد پر نالاں ہے۔کرد ملیشیا وائی پی جی داعش کے خلاف دیر الزور میں لڑرہی ہے ۔ ترکی کا کہنا ہے کہ یہ کرد ملیشیا کرد باغیوں کی اتحادی ہے۔امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے بھی اس سمجھوتے کے حوالے سے ترکی سے اپنی

گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پینٹاگان کے ترجمان جونی مائیکل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ایس- 400 فضائی دفاعی نظام سے متعلق ترکی کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔ہمارے نزدیک ترکی کو خطے میں درپیش مختلف خطرات سے بچانے کے لیے اب بھی نیٹو کا میزائل دفاعی نظام ایک بہترین آپشن ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…