منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

دہشت گردی کی سازشیں ناکام بنانے والے داد کے مستحق ہیں،سعودی مفتی

datetime 14  ستمبر‬‮  2017 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کرنے اور دہشت گردی کی سازشیں ناکام بنائے جانے کی تعریف کی ہے اورکہاہے کہ دہشت گرد کسی نرمی اور ہمدردی کے مستحق نہیں۔ دہشت گردی کی سازشوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کرنے والے سیکیورٹی حکام کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔سعودی ٹیلی ویڑن

سے بات کرتے ہوئے الشیخ آل الشیخ نے کہا کہ اسٹیٹ سیکیورٹی پریزی ڈینسی کے حکام نے بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے جاسوسوں اور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرکے ملک کو بڑے نقصان سے بچایا ہے۔ وہ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی قربانیوں اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔پروگرام میں بات کرتے ہوئے سعودی عالم دین اور مفتی اعظم نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی اداروں کو اللہ جزائے خیر دے۔ انہوں نے ملک وقوم کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ملک میں دہشت گردی اور جاسوسی جیسے جرائم میں ملوث دہشت گردوں کا پتا چلانے کے بعد ان کی سازشوں کو ناکام بنایا۔ وزارت دفاع کے ہیڈ کواٹر پر ’داعش‘ کے حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائے ہیں۔ دہشت گردوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گولہ بارود قبضے میں ملے کر ملک کو تباہی سے بچایا ہے۔ پوری قوم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ان کامیابیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں سعودی مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور گمراہی کا راستہ ترک کر کے راہ راست پرآنے والوں کے لیے دروازے کھلے ہیں مگر ہمارے عقاید اور ملک کے خلاف سرگرم عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ہمارے قومی راز ہمارے دشمنوں

کو دینے والے قوم کے دشمن ہیں اور وہ سنگین جرم کے مرتکب ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…