ووہان (آئی این پی )چین کے مرکزی صوبے ہوبی میں گھروں کی تزئین و آرائش کے نام پرمنشیات فروخت کرنیوالے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان ایک اپارٹمنٹ میں منشیات تیار کرتے تھے اور بعدازاں فروخت کر دیتے تھے ، پولیس نے ہوبی کے دارالحکومت ووہان میں تین ورکشاپس پر چھاپہ مار کر 13افراد کو حراست میں لیا ، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 20کلوگرام منشیات اور 20کلوگرام منشیات میں استعمال ہونیوالا
مواد ، آلات ،دو گرینیڈ ، چا ر پستول اور کئی گولیاں برآمد کر لیں ، چھاپے کے دوران دستیاب ہونیوالے آلات کا وزن ایک ٹن بتایا جاتا ہے، ملزمان کی نشاندہی ان کے ایک پڑوسی نے پولیس کو کی ، گروہ کے ہر شخص کے ذمے الگ الگ کام تھا ،انہوں نے معیاری منشیات تیار کرنے کے لئے جنوب مغربی چینی صوبے ینان سے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر رکھی تھیں جو بیرون ملک منشیات سمگل کرنے کے بھی ماہر تھے ، ابھی تک پولیس نے منشیات تیار اور فروخت کرنے کے الزام میں 8افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے ۔