نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں 40 ہزار روہنگیا مسلمان پناہ گزیں ہیں جن میں سے 16500 کے پاس اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پناہ گزیں کی جانب سے کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔نئی دیلی (این این آئی)بھارت نے روہنگیا مسلمانوں کی اکثریت والی میانمار کی ریاست رخائن کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میانمار سے اپیل کی ہے کہ حالات سے تحمل اور سمجھداری کے ساتھ نمٹا جانا چاہیے۔ سیکورٹی فورسز
کے ساتھ ساتھ شہری آبادی کی فلاح و بہبود پر بھی توجہ مرکوز کی جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ کے ایک عہدیدارنے جاری بیان میں کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے میانمار کے اپنے حالیہ دورے میں سیکیورٹی فورسز اور بے قصور شہریوں کی ہلاکت پر تشویش ظاہر کی تھی۔بیان کے مطابق ضرورت اس بات کی ہے کہ ریاست میں تشدد کا خاتمہ ہو اور معمول کی صورت حال تیزی سے واپس آئے۔