پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

اٹلی ،دوامریکی طالبات کوگرفتارکرنے کے بعداطالوی پولیس کا شرمناک اقدام،ہنگامہ کھڑا ہوگیا

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(این این آئی)اٹلی کی خاتون وزیر دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ فلورنس شہر میں پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر دوامریکی طالبات کی آبرو ریزی کی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیرہ دفاع روبرٹا بینوٹی کا کہنا تھا کہ ’کارا بینییری‘ پولیس فورس پر دو امریکی طالبات کے ریب کے الزام میں کافی حد تک صداقت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ حکام اس واقعے کی باریک بینی سے تحقیق کررہے ہیں۔

اگر یہ الزام درست ثابت ہوتا ہے تو یہ پولیس اہلکاروں کا ایک شرمناک اسکینڈل ہوگا جس پرانہیں سخت سزا ہوسکتی ہے۔خیال رہے کہ ’کارا بینییر فورس‘ اطالوی وزارت دفاع کے ماتحت ایلیٹ پولیس فورس ہے جو وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرنے والی پولیس کے شانہ بہ شانہ کام کرتی ہے۔سات ستمبر کو دو امریکی طالبات جن کی عمریں 19 اور 21 سال ہیں فلورینس کے ایک پولیس اسٹیشن میں سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا۔ تاہم پولیس اہلکار اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔اطالوی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلورنس شہر میں ایک نائیٹ کلب کے باہر مختلف لوگوں میں ہونے والی ہاتھا پائی کے بعد پولیس طلب کی گئی تھی۔ دونوں امریکی طالبات نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ پولیس نے نائٹ کلب کے باہر سے انہیں پکڑا اور ایک پولیس کی ہائشی عمارت میں لے گئے۔ پولیس اہلکاروں نے دونوں کی آبرو ریزی کی جس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔اطالوی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مبینہ طور ریپ کا نشانہ بننے والی دونوں لڑکیاں امریکی ریاستوں مین اور نیوجرسی کی رہنے والی ہیں۔ ان کا کہنا ہے جب پولیس اہلکار انہیں پکڑ کر لے گئے تو انہوں نے اپنی عزت بچانے کے لیے چیخ چیخ کر آوازیں بھی دیں۔پولیس نے ملزمان کے’ڈی این اے‘ کے نمونے حاصل کرنے کے بعد ان کے مطابق تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں۔ چند روز میں الزامات کی حقیقت سامنے آنے کا امکان ہے

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…