منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

امریکا نیوکلیئر معاہدے سے نکلا تو ایٹمی پروگرام بحال کر دیں گے ،ایران

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کی ایٹمی توانائی کی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نیوکلیئر معاہدے سے نکلا تو ان کا ملک اپنے نیوکلیئر پروگرام کی اسی پوزیشن پر لوٹ جائے گا جس پر وہ جولائی 2015 میں تہران اور 5+1 ممالک کے درمیان دستخط کیے جانے والے معاہدے سے قبل تھا۔جرمن اخبار کے ساتھ خصوصی گفتگو میں صالحی نے واضح کیا کہ نیوکلیئر معاہدے سے امریکا کے نکل جانے کی صورت میں بھی

ایران اس معاہدے کی پاسداری جاری رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکا معاہدے سے نکلتا ہے اور باقی ممالک اس کی پاسداری کرتے ہیں تو اس بات کا امکان ہے کہ ایران اپنے وعدوں کا پابند رہے گا البتہ اگر امریکا کے نکلنے کے بعد یورپ بھی اس کے نقشِ قدم پر چلا تو پھر یہ معاہدہ مکمل طور پر ناکامی سے دوچار ہوگا اور ایران بھی اپنی پرانی پوزیشن پر لوٹ جائے گا۔ایرانی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ تجارتی فضاؤں کو زہر آلود کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بزورِ طاقت بینکوں اور بڑی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ تعاون پر مجبور نہیں کرے گا بلکہ اس سے خوف اور اندیشے پیدا ہوں گے تاہم درحقیقت امریکا اس سے زیادہ کچھ کر بھی نہیں سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…