برطانوی کیمبرج یونیوسٹی کا امتحانات میں ٹائپنگ کی اجازت پر غور

10  ستمبر‬‮  2017

لندن(این این آئی)انگلینڈ کی کیمبرج یونیورسٹی طلبا کی دن بدن بگڑتی ہوئی ہینڈ رائٹنگ کی وجہ سے طلبا کو امتحانات میں ٹائپنگ کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔برطانوی ٹی وی کے مطابق یہ اقدام اٹھانے کے بارے میں اس لیے سوچا جا رہا ہے کیونکہ آج کل طلبا زیادہ تر لیکچرز کے نکات لیپ ٹاپ یا دیگر الیکٹرانک آلات کے ذریعے اپنے پاس محفوظ کرتے ہیں۔ایک سینیئر لیکچرر کا کہنا تھا کہ طلبا اب ہر وقت لیپ ٹاپ کا استعمال

کرتے ہیں اور صاف لکھائی تو جیسے اب ایک گمشدہ فن ہو گیا ہے‘انھوں نے بتایا کہ امتحانات کے دوران بعض طلبا کی لکھائی اتنی خراب ہوتی ہے کہ انھیں دوبارہ کالج آ کر اپنے جوابات کو اونچی آواز میں پڑھنا پڑتا ہے۔کیمبرج یونیورسٹی میں تاریخ کے شعبے کی لیکچرر سارا پیئرسل نے کہا کہ ’ہمیں طلبا کی لکھائی کی خراب صورتحال پر کئی برسوں سے تشویش لاحق ہے۔ طلبا کی جانب سے جمع کرائے جانے والے صفحات کو پڑھنا انتہائی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔تعلیمی اداروں کا اس بارے میں کہنا تھا کہ طلبا کی جانب سے حل کیے گئے پرچوں کو پڑھنا ’مشکل سے مشکل تر ہوتا‘ جا رہا ہے، جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ انھیں ہاتھوں سے لکھنے کا عادت نہیں رہی۔اس حوالے سے تاریخ اور کلاسکس کے شعبوں میں ایک پائلٹ تجربہ بھی کیا گیا ہے۔تعلیمی اداروں کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہو جاتا ہے اور طلبا کو لیپ ٹاپس یا دیگر الیکٹرانک آلات کے استعمال کی اجازت مل جاتی ہے تو اس طرح تقریباً آٹھ سو سال قدیم روایت کا خاتمہ ہو جائے گا۔اس بارے میں ایک آن لائن سروے بھی کیا گیا ہے جس میں طلبا سے پوچھا گیا ہے کہ کیا ’وہ امتحانات میں ٹائپنگ کرنے کو منتخب کریں گے، اور کیا اس سے ان پر کوئی مثبت اثر پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…