جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’پاکستان ہمارے ساتھ تعاون کرے، ورنہ۔۔‘‘ امریکہ کی پاکستان کو ایک اور سنگین دھمکی، کیا کہہ دیا؟

datetime 10  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں عسکریت پسندی اور بالخصوص حقانی نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے امریکا پاکستان کی مدد پر انحصار کیے ہوئے ہے۔دورہ کابل کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان مکین کا کہنا تھا، ‘ہم یہ واضح کرچکے ہیں کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں اور حقانی نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے ہم پاکستان سے

تعاون کی امید رکھتے ہیں۔امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ ‘اگر پاکستان اپنا رویہ نہیں بدلتا تو شاید ہمیں پاکستانی قوم کی طرف اپنا رویہ بدلنا چاہیے۔واضح رہے کہ امریکی سینیٹر کا یہ بیان ان کی قیادت میں امریکی سینیٹرز کے وفد کے دورہ اسلام آباد کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، جہاں پاکستانی حکام نے انہیں خطے کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔امریکی سینیٹرز کا دورہ اسلام آباد اور کابل ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا کی جانب سے طالبان کا صفایا کرنے اور افغان فورسز کی حمایت کے لیے مزید فوجیوں کو بھیجے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔جان مکین نے افغانستان میں 16 سال سے جاری جنگ کے لیے فوجیوں کی تعداد سے زیادہ ‘جیت کی حکمت عملی پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘دنیا کی سب سے مضبوط قوم کو اس جنگ کو جیتنا چاہیے’ جس کے لیے فوجی دباؤ کے ساتھ ساتھ سفارتی کوششوں کی بھی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ نیٹو افواج کے نام پر اس وقت 8 ہزار 400 امریکی فوجی افغانستان میں تعینات ہیں جبکہ 4000 مزید فوجیوں کو بھیجے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔امریکی سیکریٹری دفاع جیمس میٹس کا کہنا ہے کہ ان کی نئی حکمت عملی، جسے رواں ماہ کے آخر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے پیش کیا جائے گا، وسیع ‘علاقائی اہمیت کی حامل ہوگی۔دوسری جانب امریکی صدر نے افغانستان کے معاملے پر غیرمعمولی خاموشی اختیار کیے رکھی تھی، تاہم اس ماہ انہوں نے بالآخر جیمس میٹس کو افغانستان میں فوجیوں کی تعیناتی کا اختیار سونپ دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…