بیجنگ(آئی این پی)چین اور پاکستان کی فضائی افواج کی مشترکہ تربیتی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے، چین کا کہنا ہے کہ عالمی معیار کی فضائی قوت بننے کے لئے غیر ملکی افواج کی مہارت و صلاحیت سے فوائد حاصل کرنا نا گزیر ہے، یہ فضائی مشقیں چین کی فضائی افواج کی صلاحیت و مہارت میں اضافہ کریں گی، چین کے سرکاری خبر رساں ادارہ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے ترجمان شین جینک نے کہا گذشتہ روز چین اور پاکستان کی فضائی افواج کی مشترکہ تربیتی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
چین کا کہنا ہے کہ عالمی معیار کی فضائی قوت کے لئے غیر ملکی افواج کی مہارت و صلاحیت سے فوائد حاصل کرنا نا گزیر ہے۔یہ فضائی مشقیں چین کی فضائی افواج کی صلاحیت و مہارت میں اضافہ کریں گی۔شین نے کہا کہ چین کی جانب سے جی ۔11 جنگی جہاز، JH۔7 فائٹر بمبار طیارے،KJ۔200 اواکس طیارے ، سطح سے فضا میں مار کرنے والے میزائل اور زمینی افواج بھی حصہ لے رہی ہے۔. بحریہ کے ایوی ایشن فورسز نے تربیت میں حصہ لیا۔