پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

ایک اور جنگ کی شروعات۔۔۔۔!امریکہ کے ہزاروں فوجیوں کی روانگی

datetime 8  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی سفارتی ذرائع نے بتایاہے کہ واشنگٹن حکومت افغانستان میں تقریبا ساڑھے تین ہزار اضافی فوجی روانہ کرے گی، جو مقامی فوجیوں کو تعاون فراہم کریں گے۔ دوسری طرف طالبان ان غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ افغانستان میں تقریبا ساڑھے تین ہزار اضافی امریکی فوجی تعینات کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے تحت پہلے سے ہی اندازے لگائے جا رہے تھے کہ امریکا افغانستان میں کم و بیش اتنے ہی اضافی فوجی روانہ کرے گا۔ کچھ امریکی اہلکاروں نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر یہ معلومات مہیا کی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور چیئرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میرین جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کانگریس کے ممبران کے ساتھ بند کمرے میں ملاقات کی، جس میں ٹرمپ انتظامیہ کی جنوبی ایشیا کے لیے نئی پالیسی پر گفتگو کی گئی۔اس ملاقات کے بعد امریکی محکمہ دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک وزیر دفاع افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے بارے میں کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کرتے، تب تک یہ معلومات فراہم نہیں کی جائیں گی کہ امریکا افغانستان میں کتنے اضافی فوجی تعینات کرے گا۔ تاہم سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان میں تقریبا ساڑھے تین ہزار اضافی فوجی روانہ کیے جائیں گے۔اگر ان خبروں کی تصدیق ہو جاتی ہے تو افغانستان میں امریکی فوجیوں کی مجموعی معلوم تعداد چودہ ہزار پانچ سو ہو جائے گی۔ حالیہ عرصے میں افغان طالبان کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کی خاطر مقامی سکیورٹی فورسز کو مشکلات کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…