واشنگٹن/سیؤل(این این آئی)شمالی کوریا کے ایٹمی تجربات کے بعد جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساحل سے چند میل کے فاصلے پر فوجی دفاعی مشقیں شروع کردیں۔ کسی بھی وقت بڑی جنگ کا آغاز ہوسکتاہے،میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے جنوبی کوریا نے فوجی مشقیں شروع کردی ہیں ۔
یہ مشقیں شمالی کوریا سے ملحقہ سرحدی جزیرے بین جن یونگ میں کی جارہی ہیں جس میں چھ بریگیڈزحصہ لے رہی ہیں۔دفاعی فوجی مشقوں میں اے ایچ ون ایس ہیلی کاپٹرزاورٹینک استعمال کیے جارہے ہیں ۔ادھرایک ٹوئیٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ شمالی کوریا کا رویہ بہت بْرا ہے اسے روکناہوگا،انہوں نے کہاکہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔