منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

جب ایک 6 سالہ بچی پر چیتے نے حملہ کرکے بچی کو دبوچ لیا تو کس طرح بچی کی ماں نے اسے مار بھگایا؟

datetime 8  ستمبر‬‮  2017 |

لکھنو (آئی این پی )بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک بہادر ماں نے اپنی بچی پر تیندوے کا حملہ ناکام بنا دیا ،بچی کے سر پر چوٹیں آئی ہیں لیکن اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جمعہ کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست اترپردیش میں ایک بہادر ماں نے اپنی بچی پر تیندوے کا حملہ ناکام بنا دیا۔تیندوے کی گرفت سے چھڑوانے کی کوشش میں بچی کے سر پر چوٹیں آئی ہیں لیکن اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔یہ واقعہ

ضلع بہرائچ میں موتی پور رینج کے جنگلات کے قریب اس وقت پیش آیا، جب چھ سالہ بچی اپنے گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اچانک ایک تیندوے نے اس پر حملہ کر کے اسے دبوچ لیا۔اس سے پہلے کہ وہ بچی کو لے کر بھاگ جاتا، اس کی ماں تیندوے پر جھپٹ پڑیں۔تیندوے کے ساتھ کافی زور آزمائی کے بعد ماں اپنی بچی چھڑوانے میں کامیاب ہوئیں لیکن اس لڑائی میں کمسن بچی شدید زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق ‘بچی کے سر پر شدید چوٹیں ہیں اور ایک کان مکمل طور پر چیتے نے کاٹ لیا ہے۔بی بی سی سے بات چیت میں بچی کی ماں سنندا نے بتایا کہ وہ گھر میں کھانا پکا رہی تھیں اور ان کی بیٹی باہر دوسرے بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی۔ اسی وقت تیندوا آیا اور اس نے بچی کو دبوچ لیا۔انھوں نے بتایا کہ پہلے تو بچی زور سے چلائی لیکن جب اس کی آواز آنا بند ہوئی تو میں نے باہر نکل کر دیکھا تو حیران رہ گئی لیکن میں نے بچی کے دونوں پیر زور سے پکڑ لیے۔ سنینا نے بتایا ہے کہ تیندوے نے مضبوطی سے بچی کو منہ میں پکڑ رکھا تھا تاہم اس وقت تک بچی زندہ تھی۔وہ کہتی ہیں: ‘میں بچی کے دونوں پیر اپنی طرف کھینچ رہی تھی اور تیندوا بچی کے سر کو منہ سے پکڑ کر اپنی طرف کھینچ رہا تھا۔ کافی دیر تک میں اس سے لڑتی رہی، پھر موقع پا کر میں اس کے اوپر گر گئی

اور اس طرح بچی کو تیندوے سے چھڑوانے میں کامیاب ہوئی۔سنینا کا کہنا ہے کہ تیندوے سے بچی کو چھڑوانے کے بعد انھوں نے بلند آواز سے چیخ ماری جس کی وجہ سے گاں کے دیگر لوگ بھی وہاں پہنچ گئے۔انھوں نے بتایا کہ لڑکی کو چھوڑنے کے بعد تیندوے اور زیادہ جارحانہ ہو گیا لیکن اس وقت تک گاں کے لوگ وہاں پہنچ چکے تھے اور انھوں نے اسے مار بھگایا۔گاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اکثر چیتے اور تیندوے گاں میں آ کر بھیڑ بکریاں اٹھا کر لے جاتے ہیں اور کئی بار تنہا ہونے پر وہ بڑے لوگوں پر بھی حملہ کر دیتے ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…