روپوش داعشی ڈان البغدادی شکست کا انتقام لینے کی تیاری میں سرگرم

8  ستمبر‬‮  2017

ماسکو(این این آئی)دنیا کی انتہائی خوفناک دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ اور اس کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو شام اور عراق میں پے درپے ہونے والی شکستوں کے بعد اب وہ زخمی بھیڑیے کی طرح انتقام لینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔غیرملکی خبررسا ادارے کے مطابق عراق کے شہر موصل اور تل عفرمیں سرکاری فوج کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنے کے بعد البغدادی زیرزمین کسی خفیہ مقام پر روپوش ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ البغدادی کا پتا چلانا اور اسے گرفتار کرنا آسان نہیں۔

پہلے تو اس کے ٹھکانے کا پتا چلانا مشکل ہی مشکل ہے۔ اس کے علاوہ اس تک رسائی ممکن نہیں کیونکہ اس کے گرد مقربین کا مضبوط حصار ہے جسے توڑنا آسان نہیں ہوگا۔ مبصرین کے مطابق البغدادی جہاں بھی روپوش ہے مگر وہ موصل، تلعفر اور الرقہ میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔عراق کے صوبہ کردستان کیانٹیلی سیکیورٹی انفارمیشن شعبے کے ایک عہدیدار لاھور طالبانی کا کہناتھا کہ البغدادی کے منصوبے کافی پیچیدہ ہیں۔ اس نے داعش سے وابستہ جنگجوؤں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے مغربی ملکوں میں غیر معمولی انداز میں حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے۔ یہ منصوبہ بندی دراصل داعش کوعراق اور شام میں لگنے والے شکست کے زخموں کا رد عمل ہے۔لاھور طالبانی نے کہا کہ البغدادی کو پکڑنا آسان نہیں۔ وہ اپنے قبیلے اور تنظیم کے انتہائی وفادار لوگوں کے حصار میں ہے۔ اس کے ارد گرد وہ لوگ ہیں جنہیں وہ عرصے سے جانتا ہے۔ البغدادی کسی ایسی جگہ ہے جہاں روشنی کا گذر بھی نہیں۔ کسی بھی ناگہانی کارروائی سے بچنے کے لیے وہ مواصلاتی آلات بھی استعمال نہیں کرتا۔ اسے اگر کوئی پیغام دینا ہوتا ہے تو اپنے اینجنٹوں کی مدد سے تنظیم کے اہم کارندوں تک پہنچاتا ہے۔عراق سے تعلق رکھنے والے تجزیہ نگار اور جہادی تنظیموں کے امور کیماہر ھشام الھاشمی کا کہنا تھا کہ داعشی خلیفہ البغدادی وادی فرات میں

شام کے علاقے البوکمال اور عراق کے القائم شہروں کے درمیان کسی جگہ روپوش ہوگا۔مبصرین کا کہناتھا کہ داعش نے عراق اور شام میں شکست کے بعد افغان طالبان کی پالیسی اپنائی ہے۔ جس طرح سنہ 2001ء میں طالبان نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد غیرملکی فوج کے خلاف گوریلا کارروائیوں کا آغاز کیا اور اس کی قیادت روپوش ہوگئی تھی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ داعش کو شہروں میں شکست تو ہوئی ہے مگر اس کی جنگی مہارت اور لڑائی کی صلاحیت پر زیادہ اثر نہیں پڑا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…