بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ٹرمپ 70 ہزار پاکستانیوں کی جانوں اور 100 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان نظر انداز کر کے بھارت سے جنگ میں مدد مانگ رہا ہے، خطے میں کیا کچھ ہو سکتا ہے؟ امریکی اخبار کی ٹرمپ کو حیران کن وارننگ

datetime 7  ستمبر‬‮  2017 |

واشنگٹن(آن لائن) امریکی آن لائن جریدے ’’دی ہیل‘‘میں شائع بوسٹن یونیورسٹی کے شعبہ گلول سٹڈیز کے عادل نجم کے آرٹیکل کے مطابق ٹرمپ کی نئی پالیسی پاکستان کی ناراضی کا باعث بن سکتی ہے، جو دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دینے کے باوجود محسوس کر رہا ہے کہ اس کیساتھ دھوکا کیا گیا۔ مضمون کے مطابق 70 ہزار پاکستانیوں کی جانوں اور 100 ارب ڈالر سے زائد کا اقتصادی نقصان نظر انداز کر کے ٹرمپ بھارت سے جنگ میں مدد مانگ رہا ہے،

حالانکہ جواب میں ٹرمپ کو نئی دہلی سے مسکراہٹ کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔مضمون کے مطابق پاکستان کو تشویش ہے کہ اسے مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں سے گھیرنے کی بات کی جا رہی ہے جبکہ اس سے قبل 70 سال سے امریکا کی پالیسی جنوبی ایشیا میں امن کو استحکام دینے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو بڑھنے سے روکنے سے متعلق تھی۔ مضمون کے مطابق امریکی اپوزیشن نے متحد ہو کر جس طرح ٹرمپ پالیسی کی مخالفت کی وہ قابل ستائش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…