ویلنگٹن(آئی این پی )نیو زی لینڈ نے بھی میانمار کے صوبے ارخائن میں در پیش انسانی بحران کی مدد کیلیے 15 ملین ڈالرز دینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو زی لینڈ نے بھی میانمار کے صوبے ارخائن میں در پیش انسانی بحران کی مدد کیلیے 15 ملین ڈالرز دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ
گیری براون لی نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میانمار اور بنگلہ دیش کی سرحد پر روہنگیا مسلمانوں کیلیے ریڈ کراس کی معرفت سے یہ امداد پہنچائی جائے گی جس میں خوراک، پانی،طبی سامان اور ملبوسات شامل ہونگے۔ براون لی نے میانمار حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان پر تشدد واقعات سے متاثرہ عوام کو تحفظ دینے کا انتظام کرے ۔