’’پاکستان میں ایک بار پھر سرجیکل سٹرائیک کر سکتے ہیں‘‘ بھارتی فوج کے پاکستان کو ایک اور دھمکی، حالات کشیدہ

7  ستمبر‬‮  2017

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی فوج کے شمالی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل دیوارج انوبو نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر لائن آف کنٹرول کے دوسری طرف ایک مرتبہ پھر سرجیکل سڑائیک کرسکتے ہیں۔جمعرات کو بھارتی ٹی وی ’’نیوز18‘‘کی رپورٹ کے

مطابق آرمی چیف جنرل بیپن رائوت کے اس بیان کہ پاکستان اور چین کے ساتھ بیک وقت جنگ خارج از امکان نہیں ہے کے ایک روز بعد شمالی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل دیوارج انوبو کا کہنا تھاکہ سرجیکل سڑائیک ایک پیغام تھاکہ لائن آف کنٹرول ایک تصوراتی لائن تھی جسے ضرورت پڑنے پر کبھی بھی پار کرسکتے ہیں۔جنرل دیوارج کامزید کہنا تھاکہ گزشتہ سال سے سرحد پاردہشتگردوں کے کیمپوں اور لانچ پیڈ میں اضافہ ہوا ہے لیکن ہم دہشتگردوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے ،دہشتگردوں کے داخلے میں کمی آئی ہے ۔کشمیر کے حالات کے حوالے سے انکا کہناتھاکہ اب نوجوان بندوقیں نہیں اٹھائیں گے کیونکہ حریت رہنمائوں کے فنڈز کوروکا جارہا ہے کیونکہ فنڈ بند کرنے سے مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندی پر بہت اثر پڑے گا اور اس سے صورتحال بہتر ہوگی۔جنرل دیوارج نے کہاکہ چین کے ساتھ معمولی اختلافات باقاعدہ اجلاسوں اور مذاکرات کے ساتھ حل کریں گے جبکہ لداخ میں چین کے ساتھ ڈوکلام جیسا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…