جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

’’برمی مسلمانوں پر ظلم و ستم میں مودی بھی پیچھے نہ رہے‘‘ سوچی سے ہاتھ ملا لیا، کیا انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان؟

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ روہنگیا پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی میانمارکے دورے پر ہیں۔بھارت میں چالیس ہزار سے زیادہ روہنگیا پناہ لیے ہوئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکومت کے فیصلے پر نکتہ چینی کی ہے۔دوسری جانب ترکی روہنگیا مہاجرین کے لیے 10 ہزار

ٹن امدادی اشیاء فراہم کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ گزشتہ روز میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران ہی امداد کی فراہمی پر اتفاق ہوا تھا۔ایردوآن کے بقول پہلے مرحلے میں کیمپوں میں رہنے والے روہنگیا کے لیے ایک ہزار ٹن امدادی اشیاء بھیجیں جائیں گی اور پھر دوسرے مرحلے میں ان میں 10 ہزار ٹن امداد تقسیم کی جائے گی۔روہنگیا بحران شروع ہونے کے بعد سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد روہنگیا میانمار سے بنگلہ دیش ہجرت کر چکے ہیں۔قبل ازیں میانمار سرحدی علاقے میں بارودی سرنگیں بچھانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کا مقصد ممکنہ طور پر روہنگیا کی واپسی کو روکنا ہے۔ بارودی سرنگیں پھٹنے کی وجہ سے متعدد روہنگیا بچے اور خواتین اپنی ٹانگوں سے محروم ہو چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی حکومتی ذرائع نے بتایاکہ میانمار کے فوجی گزشتہ چند روز سے بنگلہ دیش سے ملحق اپنے سرحدی علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا رہے ہیں۔ ان ذرائع کے مطابق بارودی سرنگیں بچھانے کا مقصد روہنگیا مسلمانوں کی میانمار میں واپسی کو روکنا ہو سکتا ہے۔ بارودی سرنگیں نصب کرنے پر بنگلہ دیش نے میانمار کے سفیر کو طلب کرتے ہوئے احتجاج بھی کیا ۔ روہنگیا اقلیت کے خلاف تشدد کی شروع ہونے والی حالیہ لہر کے بعد سے ڈھاکہ حکومت دو مرتبہ میانمار کے

سفیر کو طلب کر چکی ہے۔نگلہ دیش کے سرحدی محافظوں کے مطابق رواں ہفتے انہوں نے سرحد کی دوسری جانب متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں اور بارودی سرنگیں پھٹنے کی وجہ سے متعدد روہنگیا مہاجرین کو زخمی ہوتے دیکھا گیا ہے۔بارودی سرنگ پھٹنے کی وجہ سے اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہو جانے والی روہنگیا خاتون کا بنگلہ دیش میں علاج جاری ہے جبکہ گزشتہ روز دو بچے بھی زخمی ہو گئے تھے، جن میں سے ایک

کی ٹانگ اس کے جسم سے الگ ہو گئی تھی۔ابھی تک میانمار حکومت نے بارودی سرنگوں کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے لیکن بدھ کے روز نوبل امن انعام یافتہ آنگ سان سوچی نے کہا تھا کہ روہنگیا کے حوالے سے انتہائی غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔ایک بنگلہ دیشی عہدیدار کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے پاس ایک ایسی ویڈیو بھی موجود ہے، جس میں میانمار کی سکیورٹی فورسز کو مبینہ طور پر بارودی سرنگ بچھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…