جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

افغانستان میں امریکی فوج کی ایک اور توہین آمیز حرکت

datetime 7  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغانستان میں امریکی فوج نے انتہائی توہین آمیز اور شرمناک حرکت کی ہے۔ اب کے اس نے ایک ایسا پمفلٹ تیار کیا ہے جس پر کتے کی تصویر ہے اور اس پر قرآنی آیت لکھی ہوئی ہے ۔اس توہین آمیز پمفلٹ کو امریکی فوج نے شمالی صوبے پروان میں گرا یا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس پرچے کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔اس میں ایک شیر ایک سفید کتے کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔کتے کے جسم پر مسلمانوں کے پہلے کلمہ طیبہ کے الفاظ لکھے ہیں۔

امریکیوں نے اس کتے کو طالبان مزاحمت کاروں سے تشبیہ دی ہے کیونکہ ان کے جھنڈے کا رنگ بھی سفید ہے۔اس پرچے پر درج عبارت کے الفاظ یہ ہیں، ان کتوں سے اپنی آزادی واپس لیجیے۔ان دشمنوں کو نیست ونابود کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی مدد کیجیے۔اپنی آزادی واپس لیجیے اور سکیورٹی کو یقینی بنائیے۔امریکا کی قیادت میں نیٹو فورسز طالبان مزاحمت کاروں کے خلاف مقامی آبادی کی حمایت کی غرض سے اس طرح کی اشتعال انگیز عبارتوں پر مبنی پرچے گراتی رہتی ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ انھوں نے طالبان کی تحقیر کے لیے کتے پر کلمہ طیبہ کے الفاظ لکھ دیے ہیں اور اس طرح اسلام اور مسلمانوں دونوں کی بدترین توہین کا ارتکاب کیا ہے۔سوشل میڈیا کے صارفین نے کلمہ اسلام کی اس طرح بے توقیری کی شدید مذمت کی ہے۔ایک صارف نے تو فیس بک پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کافر اور ان کے غلام موت کے حق دار ہیں ۔افغانستان میں امریکا اور نیٹو کی خصوصی فورسز کے سربراہ میجر جنرل جیمز لنڈر نے اس پمفلٹ کے ڈیزائن پر معافی مانگ لی ہے اور اس کو ایک غلطی قرار دیاہے۔انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس پمفلٹ میں غلطی سے ایک ایسی تصویر شامل ہے جو مسلمانوں اور اسلام دونوں کے لیے انتہائی توہین آمیز ہے۔میں مخلصانہ طور پر اس پر معذرت خواہ ہوں۔ ہمیں اسلام اور دنیا بھر میں اپنے مسلم شراکت داروں کا احترام ہے۔

صوبہ پروان میں واقع بگرام ائیربیس پر موجود خصوصی آپریشن فورسز کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔یادرہے کہ 2012 میں امریکی فوجیوں نے افغانستان میں قرآن مجید کے نسخے نذر آتش کردیے تھے ۔اس توہین آمیز حرکت کے خلاف ملک میں کئی روز تک پرتشدد احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے تھے اور ان میں کم سے کم چالیس افراد مارے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…