اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹر محمد طلحہٰ نے برما میں مسلمانوں کےقتل عام پر ترک صدر طیب اردگان کو خط لکھ دیا،تفصیلات کے مطابق سینیٹر طلحہٰ محمود نے ترک صدر طیب اردگان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہم برما کے مسلمانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں لہٰذا ترکی کی حکومت ہماری مدد کرے،خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں تک امدادی سامان پہنچانے کےلئے طیارہ بھی دیا جائے تاکہ بروقت متاثرہ
خاندانوں کو خوراک اور دیگر اشیا فراہم کی جائیں، خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترکی ہمارے ساتھ ایک میڈیا وفد بھی میانمار اور بنگلہ دیش بھیجے تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ریلیف مل سکے،انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو برما میں مسلمانوں پر ظلم پر یکجا ہو کر آواز بلند کرنی چاہئے اور تمام ممالک کو مسلمانوں کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔