اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عرب ممالک کے بائیکاٹ کا توڑ۔۔قطر کا ایسا اقدام کے سعودی عرب سمیت دیگر ممالک دنگ رہ گئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ(آئی این پی)قطر نے کہا ہے کہ 7.4 ملین ڈالر کی لاگت سے بنایا گیا پورٹ تین ماہ قبل سعودی عرب کی سربراہی میں دیگر عرب ریاستوں کی جانب سے کئے گئے بائیکاٹ کی ‘سلاخوں کو توڑنے میں مددگار ہوگا۔قطر کی اہم درآمدات کا مرکز حماد پورٹ دسمبر میں فعال ہوا تھا جوہمسائیہ ممالک کی جانب سے بری اور فضائی راستوں میں قدغن لگانے سے شدید متاثر ہوا تھا۔

قطر کے وزیراٹرانسپورٹ جاسم بن سیف السلیطی نے پورٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘قطر پر لگائی جانے والی قدغنوں کو توڑنے کے لیے یہ مرکز ہے اور کوئی بھی ہمیں اور ہمارے ارادوں کو نہیں روک سکتا ہے۔قطری امیرشیخ تمیم بن حماد الثانی عرب ممالک کی جانب سے سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد اس خاص سرکاری تقریب میں شریک ہوئے تاہم انھوں نے خطاب نہیں کیا۔یاد رہے کہ رواں سال 5 جون کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے قطر پر دہشت گرد گروپ کی معاونت اور ایران سے قریبی تعلقات کا الزام دیتے ہوئے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ قطر نے تمام الزامات کو رد کردیا تھا۔پورٹ کی افتتاحی تقریب میں بینڈ اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا جس کو ٹیلی ویژن کے اسٹیشنوں سے براہ راست نشر کیا گیا۔قطر کی جانب سے اس بھرپور تقریب کا انعقاد پڑوسی ممالک کی معاشی اور سفارتی پابندیوں کو چیلنج کرنے کا واضح اشارہ ہے۔سرکاری رپورٹ کے مطابق حماد پورٹ قطر کا سب سے بڑا پورٹ ہوگا جہاں 150 ممالک کو تجارتی سرگرمیوں کے لیے رسائی دی جائے گی۔پورٹ حماد خطے میں اومان اور کویت اور اس سے باہر ترکی، بھارت اور پاکستان کی بندرگاہوں سے منسلک ہوجائے گا۔خیال رہے کہ قطر اس سے قبل اپنے غذائی ضروریات کی

برآمد کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر انحصار کرتا تھا لیکن پابندیوں کے بعد سعودی عرب نے قطر سے تمام سرحدیں بند کردی تھیں۔عرب ممالک کی جانب سے پابندیوں کے بعد ترکی اور سعودی عرب کا حریف ملک ایران، قطر کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے باقاعدہ سامنے آگیا ہے۔قطر کا نیا حماد پورٹ ملک کے جنوب مشرقی ساحلی علاقے میں ہے

جو دارالحکومت دوحا سے ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے۔قطر کی بندرگاہوں کا انتظامی ادارہ موانی قطر کے مطابق پورٹ حماد میں 17 لاکھ ٹن خام مال اور 10 لاکھ ٹن گندم رکھنے کی گنجائش ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…