القدس (این این ائی)اسرائیلی فوج نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کا اغاز کردیا ہے۔ مشقوں میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے خلاف لڑائی کا سوانگ بھرا جائے گا۔ اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریبا 20 برسوں کے دوران یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مشقیں ہیں۔اسرائیلی وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ حزب اللہ سے لڑائی کی صورت میں پیش انے والے متوقع سیناریوز کو ذہن میں رکھ کر ان مشقوں کی پلاننگ کی گئی ہے
کہ ایسی صورت میں صہیونی فوج کیسی کارروائیاں کرے گی۔نام ظاہر نہ کرنے کی شرط ایک اور فوجی ذریعے نے بتایا کہ مشقوں میں ہزاروں فوجی شریک ہوں گے جن میں ریزرو فوج کے اہلکار، لڑاکا بحری، جیٹ فائٹرز اور ابدوزیں بھی شامل ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج مشقوں کے دوران دو فوجی فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کی مہارت کا بھی عملی مظاہرہ کریں گے۔ نیز بغیر ڈرائیور ٹرک اور پائیلٹس فضائی فائر بریگیڈ استعمال کر کے ریسکیو اپریشن بھی انہی مشقوں کا حصہ ہیں۔