ینگون (آئی این پی )متعصب اور تنگ نظر میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف نوبل انعام واپس لینے کی مہم عروج پر پہنچ گئی، 3 لاکھ سے زیادہ افراد نے آن لائن پٹیشن دائر کر دی ۔نوبل انتظامیہ تک یہ پیٹشن پہنچانے کے لیے 3 لاکھ پٹیشنز کی ضرورت تھی لیکن توقع سے زیادہ پیٹشن دائر ہوگئی ہیں۔ آن لائن پٹیشن میں
میانمار کے روہنگیا مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم ہونے پر آنگ سان سوچی سے امن نوبل انعام واپس لینے کا مطالبہ داغا گیا ہے۔پٹیشن میں میانمار کی رہنما اور فوجی سربراہ کو عالمی عدالت انصاف لے جانے کی بھی مانگ کی گئی ہے۔ آنگ سان سوچی کو جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے پر 5 سال پہلے نوبل انعام برائے امن دیا گیا تھا۔