منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’شمالی کوریا نے جنگ کا آغاز کر دیا‘‘

datetime 5  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی کوریا کی جانب سے ہائڈروجن بم اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے تجربے پر رد عمل میں امریکا نے کہا ہے کہ کِم جانگ اِن نے جنگ کا آغاز کردیا۔شمالی کوریا نے 3 ستمبر کو ہائڈرو جن بم جب کہ 29 اگست کو بین البراعظ

م بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا تھا۔شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے اور ہائڈروجن بم کی تیاری کے بعد اقوام متحدہ (یو این) کی سلامتی کونسل ( یو این ایس سی) کا ہنگامی اجلاس ہوا۔اجلاس میں امریکی سفیر نِکی ہیلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیانگ یانگ نے ہائڈروجن بم کا تجربہ زیر زمین کیا،اور اس کے اس رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کِم جانگ اِن نے جنگ کا آغاز کردیا۔نِکی ہیلی نے آگ بگولہ ہوتے ہوئے کہا کہ ’بس بہت ہوچکا‘، امریکا جنگ نہیں چاہتا تھا، مگر اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا۔انہوں نے واضح کیا کہ ’اب وقت آچکا ہے کہ سلامتی کونسل شمالی کوریا کے خلاف سخت سفارتی اقدامات اٹھائے‘۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اپنی خبر میں بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ہائڈروجن بم کا تجربہ کرنے کے خلاف سلامتی کونسل کے اجلاس میں دیگر ممالک کے سفیروں نے بھی پیانگ یانگ کے خلاف فوری طور پر مزید سخت پابندیاں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…