نئی دہلی (آن لائن)بھارت نے اپنا آٹھواں نیوی گیشن سیٹلائٹ لانچ کر دیا ہے۔ اس کا مقصد مقامی پوزیشنگ سسٹم کو فروغ دینا بتایا گیا ہے جبکہ اس اقدام سے بھارت کا گلوبل پوزیشنگ سسٹم پر انحصار مزید کم ہو جائے گا۔ اس سیٹلائٹ کو بھارت کے جنوب میں واقع سری ہری کوٹا اسپیس سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا اور یہ پہلے سے ہی خلاء میں موجود بھارت کے سات دیگر سیٹلائٹس کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
اس سیٹلائٹ کی مدد سے بھارت بھارت سمیت برصغیر کے چھوٹے چھوٹے راستوں کے نقشے بھی تیار کر پائے گا۔ دفاعی تجزیہ کار آٹھویں بھارتی نیوی گیشن سیٹلائٹ کی لانچنگ پر گہری تشویش کا اظہار کررہے ہیں اس سیٹلائٹ کی تمام خصوصیات اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں لیکن جنگی نکتہ نظر سے بھارت نے اپنے پڑوسی ملکوں کیخلاف بڑی صلاحیت حاصل کرلی ہے جس کی مدد سے بھارت پہلے کی نسبت بہت بہتر حکمت عملی وضع کرسکتاہے۔