بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ٹرمپ نے سعودی عرب کو بھی سرپرائز دیدیا

datetime 1  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) قطر اور دیگر عرب ممالک کے مابین جاری تنازعات اور مسلسل بگڑتے ہوئے تعلقات کے سنگین اثرات ساری دنیا پر مرتب ہونے لگے ہیں جبکہ اس حوالے سے سعودی عرب پر دباؤ بڑھانے کی غرض سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شاہ سلمان کو بھی فون کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے  شاہ سلمان پر زور دیا کہ وہ قطر کے تنازع میں شامل دیگر تمام فریقین کے ساتھ مل کر اس مسئلے کا سفارتی حل ڈھونڈیں

کیونکہ اس معاملے نے کئی خلیجی ملکوں کو خلجان میں مبتلا کر رکھا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں صدر ٹرمپ اور شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فونی رابطے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ امریکہ خطے میں امن کا خواہش مند ہے۔واضح رہے کہ اس سال جون سے شروع ہونے والے اس تنازعے میں سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ اسلامی عسکریت پسندوں اور ایران کی حمایت کرتا ہے؛ اور اس کے ساتھ اپنے سیاسی اور تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…