اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی برداری دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو تسلیم کرے ،پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے، کئی سالوں تک دہشت گردی کے خلاف کوششیں اور بڑی قربانیاںدیں، چین نے پاکستان سے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے دنیا کو آئینہ دکھا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنینگ نے معمول کی میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عالمی برداری
دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو تسلیم کرے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے اور اس نے کئی سالوں تک دہشت گردی کے خلاف مثبت کوششیں اور بڑی قربانیاں دی ہیں۔ بین الاقومی برادری کو پاکستان کی کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔ چین پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ انسداد دہشت گردی پر تعاون بڑھانے اور علاقائی سلامتی کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔