منیٰ (آئی این پی )خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منیٰ پہنچ کر حجاج سے ملاقات کی اور سعودی حکومت کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولتوں اور خدمات کا جائزہ لیا۔جمعرات کی شب منیٰ پہنچے اور انھوں نے وہاں حجاج کرام کو سعودی حکومت کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولتوں اور خدمات کا جائزہ لیا ۔منی میں جمعہ 10 ذی الحجہ کو 20 لاکھ سے زیادہ حجاج کرام نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے حج کا ایک اہم ر
کن ادا کیااور جمرات کو کنکریاں ماریں اور اللہ کی راہ میں جانور قربان کئے ۔سعودی حکومت کے مطابق اس سال دنیا بھر سے آئے ہوئے 23 لاکھ سے زیادہ مسلمان فریضہ حج ادا کررہے ہیں۔سعودی حکومت نے گزشتہ برسوں کے دوران میں منی میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے عمل کے دوران بھگدڑ سے بچنے کے لیے اربوں ڈالرز کی لاگت سے بہتر انتظامات کیے ہیں اور پرانے پل کو مسمار کر کے اس کی جگہ جمرات کے ارد گرد کثیر منزلہ پل بنا دیے گئے ہیں۔