واشنگٹن (آئی این پی )امریکی سیکرٹری دفاع نے افغانستان میں اضافی فوج بھیجنے کے حکم پردستخط کردیے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سیکرٹری دفاع نے افغانستان میں اضافی فوج بھیجنے کے حکم پردستخط کردیے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ اضافی افواج بھیجنے کافیصلہ صدرٹرمپ کی جنوبی ایشیاحکمت عملی کاحصہ ہے۔ اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع نے تسلیم کیا تھاکہ افغانستان میں گیارہ ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔
یہ تعداد قبل ازیں بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ معلوم اعداد و شمار کے مطابق اس شورش زدہ ملک میں تقریبا آٹھ ہزار چار سو فوجی تعینات تھے لیکن اب امریکی فوجی حکام نے اعتراف کر لیا ہے کہ یہ تعداد پہلے جاری کردہ اعدادوشمار سے زیادہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ہی اعلان کیا تھا کہ اس وسطی ایشیائی ملک میں قیام امن کی خاطر اضافی فوجی روانہ کیے جائیں گے۔