نئی دہلی (آن لائن) حریت پسند قائدین کے ساتھ بلامشروط مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے بھارتی وزارت داخلہ کے سیکرٹری راجیومہر قریشی نے کہا ہے کہ حکومت ہرکسی کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے تاہم مذاکرات سے قبل شرائط رکھنا منظور نہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی جے پی حکومت مزاحمتی قیادت کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کی خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ این
آئی اے کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ احسن چاہتے ہیں تاہم پاکستان نے ریاست جموں و کشمیر میں بھارت کے خلاف درپردہ جنگ شروع کر رکھی ہے اور یہ اسی جنگ کا شاخسانہ ہے کہ امن کے قیام میں مشکلات حائل ہو رہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت علیحدگی پسندوں کے ساتھ بلامشروط مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل خواہاں ہے ۔