نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے داؤد ابراہیم کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر واویلا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود ہے اور پاکستانی حکومت اسکی حوالگی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے ،پاکستان کا رویہ بین الاقومی قانون کے مطابق نہیں ہے، جو بھی اقدام ضروری ہوگا ہم کریں گے اور اسے واپس لائیں گے۔
بدھ کو بھارتی خبررساں ادارے ’’پی ٹی آئی ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری داخلہ رجیو مہریشی کا کہنا تھا کہ ا نڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود ہے اور پاکستان اسے بھارت کے حوالے کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کررہا ہے ۔ حکومت نے داؤد ابراہیم کی واپسی کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ انکا کہنا تھاکہ داؤد ابراہیم پاکستان میں ہے اور اس ملک نے اسے پناہ دے رکھی ہے ۔۔پاکستان کا رویہ بین الاقومی قانون کے مطابق نہیں ہے اور وہ داود ابراہیم کیکیس میں بھارت کے خلاف کام کررہا ہے ۔