ہر مہینے ہزاروں چینی پاکستان آ رہے ہیں ،یہ لوگ پاکستان میں کیا تلاش کر رہے ہیں ؟ حیران کن انکشافات

30  اگست‬‮  2017

بیجنگ(این این آئی) پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تناظر میں ہزاروں چینی شہری پاکستان آرہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کی مطابق ہزاروں چینی باشندے سیکورٹی خطرات کو مسترد کرکے روزگار کی تلاش میں پاکستان آرہے ہیں۔ چینی حکومت سی پیک منصوبے پر پاکستان میں 57 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔

بعض چینی باشندے پاکستان میں چینی زبان سکھانے کے اسکول کھول رہے ہیں تو بعض چینی کھانوں کے ہوٹلز کا کاروبار شروع کررہے ہیں۔ زیادہ تر شہری پاکستان میں تجارت کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ بے شمار چینی شہری پاکستان میں ایسے لوگوں اور کمپنیوں کو ڈھونڈ رہے ہیں جن کے ساتھ وہ اشتراک میں کاروبار کر سکیں۔ چینی شہری ژہانگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین میں بہت ساری صنعتوں میں اب مواقع ختم ہوچکے ہیں، مگر پاکستان ترقی میں چین سے پیچھے ہے اس لیے یہاں ‎ دریں اثنا پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تناظر میں ہزاروں چینی شہری پاکستان آرہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کی مطابق ہزاروں چینی باشندے سیکورٹی خطرات کو مسترد کرکے روزگار کی تلاش میں پاکستان آرہے ہیں۔ چینی حکومت سی پیک منصوبے پر پاکستان میں 57 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔بعض چینی باشندے پاکستان میں چینی زبان سکھانے کے اسکول کھول رہے ہیں تو بعض چینی کھانوں کے ہوٹلز کا کاروبار شروع کررہے ہیں۔ زیادہ تر شہری پاکستان میں تجارت کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔ ۔چینی شہری ژہانگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین میں بہت ساری صنعتوں میں اب مواقع ختم ہوچکے ہیں، مگر پاکستان ترقی میں چین سے پیچھے ہے اس لیے یہاں زیادہ مواقع دستیاب ہیں ۔‎ دوسری طرف سی پیک اکنامک کوریڈور کے تحت پہلا پروجیکٹ مکمل،

گوادر میں غریب بچوں کیلئے اعلیٰ معیار کا سکول فراہم کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پیک کا معاہدہ کے تحت گوادر میں پہلا پروجیکٹ مکمل کرتے ہوئے اعلیٰ معیار کا بچوں کا سکول فراہم کر دیا گیا ہے۔ چینی سفارتخانے کے اہلکار لی جیان زاؤ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹر ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں انتہائی شاندار خوشخبری سناتے ہوئے بتا یا ہے کہ سی پیک منصوبے کے تحت پہلا پراجیکٹ مکمل کر لیا گیا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ گوادر میں غریب خاندانوں کے بچوں کے لیے پرائمری سکول بنا یا گیا ہے ۔لی جیان زاؤ نے اپنے پیغام کے ساتھ سکول کی تصاویر بھی شیئر کیں جس دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک اعلیٰ معیار کا سکول ہے جہاں بچوں کو تعلیمی سہولیات کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیوں میں بھی حصہ لینے کا موقع ملے گا ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین نے پاکستانی شہریوں کو ملازمتوں کی پیشکش بھی کی ہے ،

سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے دونوں ملکوں کے لئے مفیدنتائج برآمدہورہے ہیں۔ چین کی خبروں کی ایک ویب سائٹ پر شائع کردہ تجزیے کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں18ارب ڈالرمالیت کے 19منصوبوں پرکا م جاری ہے جن میں11منصوبے توانائی کے شعبہ سے متعلق ہیں۔تجزیے میں کہاگیاہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین نے پاکستانی شہریوں کوملازمتوں کی پیشکش بھی کی ہے اور60ہزارمقامی افرادکوملازمتیں دی جارہیں

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…