منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

حبیب بینک امریکہ کی برانچ کو 62 ارب روپے جرمانے کا نواز شریف سے کیا تعلق ہے؟

datetime 30  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ارشد شریف نے کہا ہے کہ امریکی رپورٹ میں حبیب بینک پر 53 الزامات لگائے گئے ہیں جن میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کا بھی الزام شامل ہے۔

سینئر صحافی نے اپنے پروگرام کے دوران امریکی فنانشل سروس کی جاری کردہ رپورٹ کے مندرجہ جات براہ راست پڑھ کر سنائے۔رپورٹ میں حبیب بینک پر 53 الزامات لگائے گئے ہیں جبکہ الراجحی بینک سے رقم کی منتقلی کا الزام بھی ہے امریکی ادارے نے الرجحی بینک پر القاعدہ سے تعلقات کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ارشد شریف کا مزید کہنا تھا کہ ’امریکن فنانشل سروس نے الرجحی بینک اور حبیب بینک پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ منی لانڈرنگ کی رقم دہشت گردی کے لیے استعمال کی گئی‘۔ارشد شریف نے کہا کہ الراجحی بینک سے رقم حبیب بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی اور پھر ایسی ٹرانزیکشن ہوئیں جن کا کوئی واضح مقصد نہیں ہے تاہم رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایچ بی ایل نیویارک برانچ سے رقم نوازشریف کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوتی رہی ہے۔نیویارک برانچ سے منقل ہونے والی رقم اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک جاتی امرا برانچ آتی تھی، بڑی تعداد میں بغیر ٹیکس ادا کیے پیسوں کی منتقلی جرم ہے جس پر ایچ بی ایل بینک کو جرمانہ بھی بھگتنا پڑا۔رقم کی منتقلی کا معاملہ 2007 سے 2017 تک جاری رہا ، امریکی ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں موجود ٹرانزیکشن کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ہے تاہم اسٹیٹ بینک نے نیب کو اس ضمن میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں‘۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…