انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے ترکی کو ایف سولہ طیارے اڑانے کی ٹریننگ کے لیے پاکستانی پائلٹوں کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ ترک میڈیا کے مطابق ترکی نے امریکا سے درخواست کی تھی کہ ایف سولہ طیارے اڑانے کی تربیت کے لیے
پاکستانی پائلٹوں کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دی جائے ۔امریکا نے ترکی کی درخواست مسترد کر دی۔ ترکی اور امریکا کے درمیان معاہدے کے مطابق کسی تیسرے ملک کی طرف سے ان طیاروں کے استعمال سے پہلے امریکا سے اجازت لینا ترکی کے لیے لازمی ہے۔