منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عازمین حج میں سب سے ضعیف العمر 104سالہ خاتون کی حرم شریف پہنچنے پردعا

datetime 30  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عازمین حج میں سب سے ضعیف العمر 104سالہ انڈونیشین خاتون سعودی عرب پہنچ گئی، سعودی وزارت ثقافت کی حج میڈیا کمیٹی کے آپریشن روم کے ڈائریکٹر عبدالخالق الزہرانی ، جدہ میں انڈونیشی قونصل جنرل محمد شریف دین ، انڈونیشی حج

مشن کے سربراہ ارشد ہدیا اور حجاج کرام کی خدمت کے متعلقہ اداروں کے متعدد نمائندے نے استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق اس سال عازمین حج میں سب سے ضعیف العمر خاتون کا تعلق انڈونیشیا سے ہے اور ان کی عمر 104سال بتائی جاتی ہے ، ماریہ مرگینی محمدفریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جب ہفتے کے روز سعودی عرب پہنچیں تو اس موقع پر سعودی وزارت ثقافت کی حج میڈیا کمیٹی کے آپریشن روم کے ڈائریکٹر عبدالخالق الزہرانی ، جدہ میں انڈونیشی قونصل جنرل محمد شریف دین ، انڈونیشی حج مشن کے سربراہ ارشد ہدیا اور حجاج کرام کی خدمت کے متعلقہ اداروں کے متعدد نمائندے نے استقبال کیا۔ ماریہ مرگینی محمدحجاز مقدس پہنچنے کے بعد حکام کی جانب سے عازمین حج کی آسانی کے لیے کیے جانے والے تیز ترین اقدامات پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ۔ انڈونیشی خاتون اور ان کے ہمراہ آنے والے گروپ نے اللہ رب العزت کے حضور دعا فرمائی کہ حجاج کرام کی خدمت کے سلسلے میں مملکت سعودی عرب کی تمام تر خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور حجاج کی خدمت میں شریک ہر فرد کو اس کی انتھک کوششوں کا بہترین بدلہ عطا فرمائے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…