اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی حاجیوں کی تعداد دنیاکے تمام ملکوں سے آنے والے عازمین کی کل تعداد کا کتناحصہ ہے،سعودی وزارت حج کا حیرت انگیزانکشاف

datetime 29  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(آن لائن) سعودی عرب میں اس سال دوسرے ملکوں سے 17لاکھ35ہزار391 افراد پہنچ چکے ہیں۔سب سے زیادہ یعنی 2 لاکھ 21ہزار حاجی انڈونیشیا سے آئے ہیں ۔پاکستانی حاجیوں کی تعداد دوسرے نمبر پر ہے جہاں سے ایک لاکھ 79ہزاردوسو افراد حج کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں ۔ سعودی وزارت حج کے ذرائع کے مطابق ہر سال پاکستانی حاجیوں کی تعداد تمام ملکوں سے آنے والے عازمین حج کی کل تعداد کا 10واں حصہ ہوتی ہے ۔

حاجیوں کی تعداد کے لحاظ سے بھارت تیسرے نمبرپر ہے جہا ں سے ایک لاکھ 70ہزار ‘ بنگلہ دیش سے ایک لاکھ 27ہزار ‘مصر سے ایک لاکھ آٹھ ہزار ‘ایران سے 86ہزارپانچ سو ‘ترکی سے79ہزار ‘ ‘نائیجیریا سے79ہزار‘ روس سے22 ہزار پانچ سو‘ چین سے 11ہزار آٹھ سو‘مراکش سے 31ہزار اور الجزائر سے36ہزار عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ دوسری طرف انڈونیشیا کا ایک نوجوان جاوا سے پیدل روانہ ہوکر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیائی شہری 9ہزار کلو میٹر کا سفر پیدل طے کر کے مکہ مکرمہ پہنچاہے ۔74سالہ انڈونیشی شہری سیوفانی سولیشن نے بتایا کہ اسکا بیٹا بڑا با عزم ہے۔ جب بھی کسی کام کا ارادہ کرلیتا ہے تو اسے مکمل کرکے ہی دم لیتا ہے انہوں نے کہ کہ وہ بڑا مخلص ہے۔ اس نے ایمانی جذبے سے پیدل چل کر سفر حج کا پروگرام ایک برس قبل بنایا تھا سرخرو ہوگیا۔ وہ روزانہ 15کلو میٹر پیدل چلتا رہا۔ انڈونیشی عازم حج کے ہمراہ سفری بیگ، قرآن کریم کا ایک نسخہ، 2شرٹس،2پاجامے ،جوتے، 12موزے،خیمہ، موبائل کی بیٹری، انڈونیشی پرچم، جی پی ایس اور 850سعودی ریال کے مساوی 30لاکھ انڈونیشی روپے تھے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…