پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

نوجوان 9ہزار کلو میٹر کا سفرپیدل طے کرکے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گیا ،یہ شخص کون ہے اور کہاں سے سفر کاآغاز کیا؟جانیئے

datetime 29  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(آن لائن) انڈونیشیا کا ایک نوجوان جاوا سے پیدل روانہ ہوکر فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچ گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیائی شہری 9ہزار کلو میٹر کا سفر پیدل طے کر کے مکہ مکرمہ پہنچاہے ۔74سالہ انڈونیشی شہری سیوفانی سولیشن نے بتایا کہ اسکا بیٹا بڑا با عزم ہے۔ جب بھی کسی کام کا ارادہ کرلیتا ہے تو اسے مکمل کرکے ہی دم لیتا ہے

انہوں نے کہ کہ وہ بڑا مخلص ہے۔ اس نے ایمانی جذبے سے پیدل چل کر سفر حج کا پروگرام ایک برس قبل بنایا تھا سرخرو ہوگیا۔ وہ روزانہ 15کلو میٹر پیدل چلتا رہا۔ انڈونیشی عازم حج کے ہمراہ سفری بیگ، قرآن کریم کا ایک نسخہ، 2شرٹس،2پاجامے ،جوتے، 12موزے،خیمہ، موبائل کی بیٹری، انڈونیشی پرچم، جی پی ایس اور 850سعودی ریال کے مساوی 30لاکھ انڈونیشی روپے تھے۔ دریں اثنا سعودی عرب کی وزارت ثقافت و اطلاعات (ایم او سی آئی) نے دو ڈیجیٹل پلیٹ فارم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو دنیا بھر کے ناظرین و سامعین اور مقامی و بین الاقوامی افراد اور میڈیا کو عازمین اور حج سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ SaudiWelcomesTheWorld.org دنیا بھر میں محبت اور بھائی چارگی کا پیغام پھیلانے کے لئے کام کررہا ہے ۔ یہ پلیٹ فارم ہر قوم، نسل، رنگ اور ثقافت کے حامل لاکھوں عازمین حج کے سچے واقعات بتاتا ہے جس سے روحانی زندگی میں بہتری آتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ان کے سفر کو دنیا کے سامنے لانے کا بھرپور موقع فراہم کرتا ہے جس کا مقصد اسلام کی حقیقی اقدار سے دنیا کو روشناس کرانا ہے۔ سعودی حکومت کی وزارت اطلاعات و ثقافت میڈیا پورٹل حج 2017 (www.Hajj2017.org) کو بھی سراہتی ہے جو حج 2017 کے بارے میں خبروں، معلومات اور تازہ ترین اطلاعات مہیا کرتا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے صحافیوں کو پریس ریلیز، انفوگرافکس اور تصاویر تک رسائی حاصل ہوگی اور وہ ان تمام چیزوں کو ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔

یہ پورٹل استعمال کرنے والوں کو تمام پانچوں آفیشل چینلز کی لائیو اسٹریمنگ تک رسائی حاصل ہوگی۔ حج اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں شامل ہے اور قرآن پاک میں مناسک حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ کے سفر کا ذکر ہے۔

جسمانی و مالی طور پر مستحکم ہر بالغ مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج کی ادائیگی فرض ہے۔ سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے اب تک 15 لاکھ سے زائد عازمین آچکے ہیں اور تقریبا 5 لاکھ مزید عازمین آنے کا امکان ہے۔ مناسک حج کا آغاز 30 اگست سے ہوگا اور 4 ستمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…