ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

کابل میں ایک اوربڑا حملہ،متعددہلاک،طالبان نے انتہائی اقدام کی دھمکی دیدی

datetime 29  اگست‬‮  2017 |

کابل( آن لائن ) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بینک کے باہر خودکش دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کی صبح کابل کے اہم تجارتی علاقے میں قائم بینک کے باہر خود کش حملہ آور نے خود کودھماکا خیز مواد سے اڑا لیا۔

حملے میں سرکاری ملازمین اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش نے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں خودکش حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ میں کم از کم پانچ افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ متعدد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا شکار بینک کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب سرکاری ملازمین اور سیکورٹی اہلکار عیدالاضحیٰ سے قبل اپنی تنخواہیں نکالنے کے لیے وہاں موجود تھے۔ مذکورہ بینک میں عمومی طور پر سرکاری ملازمین ، حکام اور سیکورٹی اداروں سے منسلک اہلکار ماہانہ بنیادوں پر اپنی تنخواہیں لینے آتے ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ خود کش حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے جائے دھماکا پر پہنچ کر متاثرہ مقام کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیوٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔ تفتیشی ٹیموں نے جائے دھماکا سے خود کش حملہ آور کے جسم کے اعضا اور دیگر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں۔دوسری جانب طالبان نے واقعیکی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تازہ حملے کو موسم گرما کے حملوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں طالبان نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملوں کی دھمکیاں بھی دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…