منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

حج کی براہ راست نشریات ،سعودی عرب نے مسلمانوں کو زبردست خوشخبری سنادی

datetime 29  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت ثقافت و اطلاعات (ایم او سی آئی) نے دو ڈیجیٹل پلیٹ فارم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جو دنیا بھر کے ناظرین و سامعین اور مقامی و بین الاقوامی افراد اور میڈیا کو عازمین اور حج سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ SaudiWelcomesTheWorld.org دنیا بھر میں محبت اور بھائی چارگی کا پیغام پھیلانے کے لئے کام کررہا ہے ۔ یہ پلیٹ فارم ہر قوم، نسل، رنگ اور ثقافت کے حامل لاکھوں عازمین حج کے سچے واقعات بتاتا ہے

جس سے روحانی زندگی میں بہتری آتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ان کے سفر کو دنیا کے سامنے لانے کا بھرپور موقع فراہم کرتا ہے جس کا مقصد اسلام کی حقیقی اقدار سے دنیا کو روشناس کرانا ہے۔ سعودی حکومت کی وزارت اطلاعات و ثقافت میڈیا پورٹل حج 2017 (www.Hajj2017.org) کو بھی سراہتی ہے جو حج 2017 کے بارے میں خبروں، معلومات اور تازہ ترین اطلاعات مہیا کرتا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے صحافیوں کو پریس ریلیز، انفوگرافکس اور تصاویر تک رسائی حاصل ہوگی اور وہ ان تمام چیزوں کو ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔ یہ پورٹل استعمال کرنے والوں کو تمام پانچوں آفیشل چینلز کی لائیو اسٹریمنگ تک رسائی حاصل ہوگی۔ حج اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں شامل ہے اور قرآن پاک میں مناسک حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ کے سفر کا ذکر ہے۔ جسمانی و مالی طور پر مستحکم ہر بالغ مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج کی ادائیگی فرض ہے۔ سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے اب تک 15 لاکھ سے زائد عازمین آچکے ہیں اور تقریبا 5 لاکھ مزید عازمین آنے کا امکان ہے۔ مناسک حج کا آغاز 30 اگست سے ہوگا اور 4 ستمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…