ماسکو (این این آئی) روس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی گوام میں امریکہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی گیڈر بھبکی نہیں ہے۔ روسی پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں عالمی امور کی کمیٹی کے چیئر مین کونسٹنٹین کوسچیوو نے شمالی کوریا کی طرف سے میزائل تجربے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے میزائل تجربہ ظاہر کرتا ہے
کہ شمالی کوریا کی گوام میں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کی دھمکی گیڈر بھبکی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کے خلاف پیش کی جانیوالی قرارداد اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے کیونکہ حالات نے امریکا اور شمالی کوریا کو ایک دوسرے کے مقابل لا کھڑا کیا ہے۔